سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے خصوصی بس سروس | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے خصوصی بس سروس

سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے خصوصی بس سروس

پشاور(آوازچترال نیوز)۔خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام سیاحتی مقامات تک رسائی کے لیے خصوصی بس/کوسٹر سروس متعارف کرائی جائے گی۔سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کرکے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو خیبر پختوخوا کے خوبصورت مقامات کی طرف راغب کرنا ہمارا ہدف ہے جس کے لئے تمام موجودہ وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاحت کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبے میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں موجودہ سیاحتی مقامات پر مختلف سرگرمیاں متعارف کرائی جائینگی۔اسکے علاوہ تمام سیاحتی مقامات پر سیکورٹی سمیت صفائی کی صورتحال یقینی بنائی جائیگی۔اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ڈیمز میں واٹر سپورٹس متعارف کرانے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر سیاحت نے ٹوررزم موبائل ایپ کو حتمی شکل دینے سمیت سیاحت کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے جا نے کی بھی ہدایت جاری کی۔اجلاس میں عید کے بعد سے شروع ہونے والے سیزن میں سیاحوں اور سیاحتی مقامات کی مینیجمینٹ پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

error: Content is protected !!