ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

لاہور( آوازچترال نیوز) ماہرین فلکیات نے رمضان المبارککے چاند کی پیدائش سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں، چاند کی پیدائش کل بروز اتوار 5 اپریل کو ہوگی، اس لیے کل چاند کا نظر آنا ممکن نہیں، پیر 6 اپریل کو ماہ مقدس کے چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو کراچی میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔اسلام آباد میں رویت کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا جبکہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دفاتر میں ہوں گے۔چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اور شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کی پیدائش کل بروز اتوار 5 اپریل کو ہوگی۔ چونکہ کے چاند کی پیدائش کل یعنی 5 اپریل کو ہی ہوگی، اس لیے کل رمضان کے چاند کا نظر آنا ممکن نہیں ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پیر 6 اپریل کو ماہ مقدس کے چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ پاکستان بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو چاند کی پیش گوئی کرنے سے روک دیا ہے۔اس ضمن میں رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محکمہ موسمیات کو ایک تحریری مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔ جس میں محکمہ موسمیات کو چاند کی عمر یا چاند نظر آنے کے حوالے سے ہر قسم کی پیش گوئی کرنے سے روکتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے ابہام پیدا ہو جاتا ہے۔ جب چاند نظر آئے گا تو شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رویت ہلال کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی۔

error: Content is protected !!