سرکاری محکموں کو اخراجات کے کھاتے درست کرنے کا حکم | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / سرکاری محکموں کو اخراجات کے کھاتے درست کرنے کا حکم

سرکاری محکموں کو اخراجات کے کھاتے درست کرنے کا حکم

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) وفاق کی ہدایات پر خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری محکموں کو مالی سال کے اخراجات، رقوم کی منتقلی اور اُن کی رسیدیں درست کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ صحیح اعدادو شمارسالانہ مالیاتی رپورٹ میں شائع کئے جاسکیں۔بتا یا گیا ہے کہ اکاؤنٹینٹ جنرل خیبر پختونخوا نے 34 صوبائی محکموں کے سیکر ٹر یوں کو ارسال ایک خصوصی مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ مختلف ہیڈز کے تحت یعنی محاصل آمدنی، ترسیل زر اور وفاقی قرضوں کی مد د میں تمام تر اخراجات،رقوم کی منتقلی اور اُن کی رسیدوں کا ملاپ کیا جائے اور اُن میں موجود اعداد وشمارکی غلطیا ں درست کیں جائیں تاکہ صحیح معلومات وفاقی حکومت کو بھجوائی جا سکیں۔واضح کیا گیا ہے کہ اخراجات کے متعلق غلط اعداو شمار کی صورت میں متعلقہ افسران پبلک اکائنٹس کمیٹی کے سامنے جوابدہ ہونگے وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں سو فیصد درست اور بروقت معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور انہی احکامات کے پیش نظر صوبائی سیکرٹریوں کو اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کی گئی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پانچ سالہ آئینی مدت ختم ہونے پر خیبر پختونخوا حکومت نے اہم سرکاری اُمور نمٹانے میں تیزی شروع کردی ہے۔

error: Content is protected !!