الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول چھ مئی کو جاری کرے گا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول چھ مئی کو جاری کرے گا

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول چھ مئی کو جاری کرے گا

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول چھ مئی کوجاری کریگا ، جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن 6 مئی کو 16 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔ ترجمان کے مطابق 16 حلقوں سے تعلق رکھنے والے شہری 6 مئی سے قبل اپنے ووٹ کا اندراج مستقل یا عارضی پتے پر کرا لیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق شہری ووت کے اندراج سے متعلق معلومات کے لئے ہیلپ لائن نمبر 8300 پر شناختی نمبر ایس ایم ایس کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے فارم نمبر 21 ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر 4 اور 5 مئی کو کھولے رہیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فارم 21 سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی فہرستیں منجمد کر دی جائیں گی۔

error: Content is protected !!