ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت میں 9 اور ڈیزل کی قیمت 4.89 روپےفی لیٹر اضافے کی منظوری دیدی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت میں 9 اور ڈیزل کی قیمت 4.89 روپےفی لیٹر اضافے کی منظوری دیدی

ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت میں 9 اور ڈیزل کی قیمت 4.89 روپےفی لیٹر اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آوازچترال نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے پیٹرول کی قیمت 108 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دے دی۔  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعاتکی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 108 فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی جب کہ ڈیزل کی قیمت میںفی لیٹر 4.89 اضافے کو منظور کیا گیا ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے قیمتوں میں فوری اضافے کو موخر کرتے ہوئے معاملہ ای سی سی کو ارسال کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی تجویز شدہ قیمتوں کے مطابق اضافہ نہ ہونے پر حکومت کو پیٹرول کی مدمیں 5 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

error: Content is protected !!