پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 10ہو گئی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 10ہو گئی

پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 10ہو گئی

پشاور(آوازچترال نیوز)۔نئے پولیو کیس کی تصدیق کے بعد ملک میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 10ہو گئی ہے لاہور اور بنوں میں پولیو کیسز سامنے آئے ہیں لاہور میں دو سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے رواں برس خیبر پختونخوا ٗ قبائلی اضلاع اور پنجاب میں تین تین اور سندھ میں ایک پولیو کیس ریکارڈ کیا گیا شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج پانی کو پولیو وائرس سے پاک قرار دیا گیا ہے بڈھ بیر میں پولیو وائرس کے خلاف پروپیگنڈہ کے باعث ملک بھر میں پولیو مہم ملتوی کی گئی تھی اور اب عید الفطر کے بعد یہ مہم شروع کی جائیگی گزشتہ مہم کے دوران گیارہ لاکھ سے زائد بچے بھی پولیو پروپیگنڈہ کے باعث قطرے پینے سے محروم رہے۔

error: Content is protected !!