وزیراعظم نے کابینہ میں مزید ردوبدل کا فیصلہ کرلیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / وزیراعظم نے کابینہ میں مزید ردوبدل کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم نے کابینہ میں مزید ردوبدل کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد۔(آوازچترال رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دنوں میں کابینہ میں ردوبدل فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں کابینہ میں پھر ردوبدل ہوگا، جو وزیرکارکردگی نہیں دکھائے گا،اس کوگھر جانا پڑے گا۔ اسد عمرپی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، جلد کابینہ میں واپس آئیں گے، چاہے کرسی چلی جائے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف تمام مقدمات پچھلی حکومتوں نے قائم کیے ہیں، اگر احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں تواپوزیشن کیلئے سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ چاہے کرسی چلی جائے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف تمام مقدمات پچھلی حکومتوں نے قائم کیے ہیں، اگر احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں تواپوزیشن کیلئے سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اپوزیشن صرف این آر او کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ لیکن میں بتا دوں کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔انہوں نے وزراء کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں کابینہ میں پھر ردوبدل ہوگا۔ جو وزیرکارکردگی دکھائے گا وہی کام کرے گا باقی کو گھر جانا پڑے گا۔اسد عمر تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، اسد عمر بہت جلد کابینہ میں واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، اسی لیے ملک کا آج یہ حال ہے۔ ماضی میں ججز کو گالیاں دی جاتی تھیں۔آج نیب اورعدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی ایم کے کچھ افراد کو بیرون ملک سے پیسے ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو پی اے سی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا ادراک ہے رمضان شریف میں بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے۔

error: Content is protected !!