52

وادی بروغل میں چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال( نمائندہ آوازچترال)چترال کے انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقے وادی بروغل میں چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جوکہ مسائل میں ڈوبے اور وسائل سے محروم وادی کے عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہ تھا۔فری میڈیکل کیمپ میں سکاؤٹس ہسپتال چترال کے ڈاکٹرز نے55مرد65خواتین اور 50سے زائد بچوں کا معائینہ کیا اور انہیں مفت دوائیاں دی گئی۔علاقے کے عوام نے چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کی اس زبردست کاوش پر چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Facebook Comments