44

نوجوانوں کے روزگار کیلئے بجٹ میں 200ارب مختص

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوجوان وطن عزیزکے معماران ہیں،موجودہ وفاقی حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے بجٹ میں دوسو ارب روپے مختص کررہی ہے جس میں 5لاکھ سے ڈیڑھ کروڑروپے تک نوجوانوں کوقرضہ ملے گا،نوجوانوں کیلئے روزگارکے وافرمواقع لیکرآرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سیاست قوم کی خدمت، وطن عزیزکی ترقی اورکمزورطبقے کواوپرلانے کیلئے کررہے ہیں نہ کہ اپنی ذات کیلئے ایوانوں میں بیٹھے ہیں،ہم ایسانظام ترتیب دے رہے ہیں کہ جس میں روزگارکیلئے عوام کوکسی کے پیچھے درخواستیں لیکر گھومنا نہیں پڑیگا،میرٹ کوپہلے بھی فوقیت دی اوراب بھی میرٹ ہماری ترجیح ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صوابی میں تین کروڑ10لاکھ روپے کی لاگت سے ٹھنڈکوئی فیڈرکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ PESCOحکام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ماہ صیام میں کسی قسم کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے، عوام کوریلیف دینے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے،جس فیڈرپرزیادہ لاسزہواس کاجائزہ میں خودلوں گا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کے بجلی منصوبوں کی تکمیل سے کم وولٹیج کامسئلہ مستقبل بنیادوں پرحل ہوجائیگا۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بہت جلدرشکئی اکنامک زون کاافتتاح کریں گے جوخیبرپختونخواکے عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہوگا جس کی تکمیل سے روزگارکے مواقع فراہم ہوں گے،صنعت کوترقی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں کسی خطے کوکوئی گلہ شکوہ نہیں ہوگا،ہم یکساں نظام ترقی کے خواہاں ہیں۔

یوم تاسیس کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت نے بدعنوانی کے خاتمے اوروطن عزیزکوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے23سال جدوجہد کی، کئی مشکلات کاسامنا تھا،ناامیدی اورمشکلات کے سامنے تحریک انصاف کی قیادت نے کبھی ہتھیارنہیں ڈالے،اس قوم وملک کی خاطر عمران خان سیسہ پلائی دیواربنے رہے۔انہوں نے کہاکہ جس منشوراورانتخابی وعدوں کی بدولت عوام نے مینڈیٹ دیاہے انشاء اللہ ان توقعات پرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مشکلات اورچیلنجزکاسامنا ہے مگرجب عظم اوراخلاص ہوتو مشکلات اورچیلنجزخودبخودمٹ جاتے ہیں۔

Facebook Comments