تازہ ترین

دو گھنٹوں میں پٹرول گیس کی قیمتی واپس لا سکتا ہوں،سابق وزیر پٹرولیم کا دعویٰ

لاہور۔( آوازچترال رپورٹ) تبدیلی حکومت نے بجلی،گیس اورپٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں جس طرح سے بڑھائی ہیں اس سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں جبکہ حکومت وقتاً فوقتاً یہ بیان بھی دیتی رہتی ہے کہ ابھی مہنگائی اور بڑھے گی اور عوام کی مزید چیخیں بلند وں گی۔سابق وزیرا عظم پاکستان شاہد خاقان عباسی جو کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وزیر پٹرولیم تھے،انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم اور گیس مصنوعات میں اضافہ حکومت نے جان بوجھ کے کر رکھا ہے۔مجھے آپ دو گھنٹے کا وقت دے دیں۔اس وقت شام کے 7بج رہے ہیںمیں 9بجے تکگیس اور پٹرول کی پرانی قیمتیں بحال کردوں گا۔اس پر صحافی ضمیر حیدر نے سوال کیا کہ اتنا جلدی کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔تو شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسا بالکل ہو سکتا ہے۔کیونکہ کرپشن اگر نہ کی جائے اور جھوٹ بولنے کی بھی آپ کو ضرورت نہ ہو تو یہ کام بڑی آسانی سے ہو سکتا ہے میںنے اپنے دورحکومت میں یہ سب کر کے عوام کو دکھایا ہے۔گزشتہ ن لیگ کے دور میں گیس اور پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنے کے برابر تھیں اور کسی بھی بجٹ میں خسارہ کم کرنے کے لیے بجٹ میں 1روپیہ بھی نہیں ڈالا گیا۔صحافی نے کہا کہ قیمتیں تو کم ہو جائیں گی مگر خزانے پر بوجھ بڑھ جائے گاتواس پر سابق وزیر پٹرولیم نے جواب دیا کہ ایسا بالکل نہیں ہو گا۔خزانے سے کچھ بھی نہیں لوں گا ویسے ہی مینجمنٹ کی سطح پر قیمتیں کنٹرول ہو جائیں گی۔انہوں نے بات جار ی رکھتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے جھوٹ بولنا اپنا شیوا بنا لیا ہے اور جھوٹے کیس بھی بنائے جا رہے ہیں،مجھے اس سے فرق نہیں پڑتااور نہ میں گھبراتا ہوںصحافی نے کہا کہ آپ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے تو اس پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں ان چیزوں کا عادی ہوں اور 8سال پہلے بھی ای سی ایل میں نام ڈالے گزار چکا ہوں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button