غلام سرور کی تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی، عمران خان شدید غصے میں، دو ٹوک اعلان کر دی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / غلام سرور کی تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی، عمران خان شدید غصے میں، دو ٹوک اعلان کر دی

غلام سرور کی تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی، عمران خان شدید غصے میں، دو ٹوک اعلان کر دی

اسلام آباد (آوازچترال نیوز ) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں تو ہو رہی ہیں لیکن میں اس بات پر تاحال قائم ہوں کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے والے ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ آج کل عمران خان کافی غصے میں ہیں اسی وجہ سے ایسے فیصلے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ جس نے جانا ہے وہ چلا جائے۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو غلام سرور خان نے صاف کہہ دیا کہ اگر میری وزارت سے آپ نے مجھے ہٹایا تو میں ایم این اے شپ چھوڑ دوں گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غلام سرور خان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں رد و بدل کے بعد ناقص کارکردگی پر غلام سرور خان سے پیٹرولیم کی وزارت لے کر انہیں ایوی ایشن کی وزارت دی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرور خان نے وزارت پیٹرولیم کی جگہ متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا ہے اور وزیر ایوی ایشن کی حیثیت سے اپنی وزارت کا چارج لینے سے بھی انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں فواد چوہدری، غلام سرور خان، شہریار آفریدی اور اعجاز احمد شاہ کی وزارتوں کی تبدیلی کا ذکر موجود ہے۔فواد چوہدری پہلے وزیرِ اطلاعات کے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم اب وہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔غلام سرور خان سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کا چارج واپس لے کر وزیر ہوابازی کا چارج دے دیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ مملکت برائے داخلہ کی ذمہ داریاں نبھانے والے شہریار آفریدی کو اب وفاقی وزیر برائے ریاستی اور سرحدی علاقوں (سیفرون) کا چارج دے دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ کو وزیرِ داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

error: Content is protected !!