کابینہ میں ردوبدل ،حفیظ شیخ مشیر خزانہ ،اعجاز شاہ ،فردوس عاشق عوان کو اہم وزارتوں میں تعینات کردیاگیا،وزیراعظم آفس نے تفصیلات جاری کردیں | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / کابینہ میں ردوبدل ،حفیظ شیخ مشیر خزانہ ،اعجاز شاہ ،فردوس عاشق عوان کو اہم وزارتوں میں تعینات کردیاگیا،وزیراعظم آفس نے تفصیلات جاری کردیں

کابینہ میں ردوبدل ،حفیظ شیخ مشیر خزانہ ،اعجاز شاہ ،فردوس عاشق عوان کو اہم وزارتوں میں تعینات کردیاگیا،وزیراعظم آفس نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد  (آوازچترال رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں رد بدل کر تے ہوئے اعجاز احمد شاہ کووزیرداخلہ ،ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خرانہ اور ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کو معاون خصوصی وزیر اطلاعات مقرر کر دیا ہے ۔جمعرات کو ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹا کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر مقرر کیا گیاہے ۔ ترجمان کے مطابق غلام سرور خان ایوی ایشن ،اعجاز احمد شاہ وفاقی وزیر داخلہ اورشہر یار آفریدی کو وزیر مملکت برائے سیفران مقر رکیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر میاں سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق حفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ہونگے جبکہ اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کی وزارت دے دی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے اطلاعات ہو نگی اورظفر اﷲمرزا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ہونگے ۔ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق ندیم بابر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ہونگے ۔

error: Content is protected !!