پشاور سمیت متعدد شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / پشاور سمیت متعدد شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور سمیت متعدد شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پشاور ٗ کراچی اور لاہور سمیت ملک کے 12بڑے شہروں کے نکاسی آب میں ایک مرتبہ پھر پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ان شہروں کے نکاسی آب سے گزشتہ ماہ نمونے حاصل کئے گئے تھے جن کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی ۔اس صورتحال کے تناظر میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 22اپریل سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران 3کروڑ 80لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 60ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے ۔

error: Content is protected !!