مقامی حکومتوں کو تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / مقامی حکومتوں کو تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ

مقامی حکومتوں کو تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے مقامی حکومت کیلئے رواں مالی سال کی تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فنڈز کے 1378.519ملین روپے کی ادائیگی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے ڈائریکٹر آف اکاؤنٹس ٗ گورنمنٹ آف اکاؤنٹس سیکشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں مذکورہ رقم جاری کرنے اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کو کہا گیا ہے ۔
اس فنڈ سے پشاور کیلئے 174.805ملین ٗبونیر 77.807ٗ چارسدہ 83.856ٗ ڈی آئی خان102.559ٗ ڈیر لوئر 79.056ٗ دیر اپر 85.076ٗ ہری پور 55.350ٗ ہنگو 49.572ٗ کوہاٹ 68.050ٗ لکی مروت 73.325ٗملاکنڈ 43.686ٗ مانسہرہ 87.421ٗ نوشہرہ 74.850ٗ صوابی 85.531ٗ سوات 122.077ٗ ٹانک 63.506اور تور غر کیلئے 52.091ملین مختص ہیں ۔

error: Content is protected !!