تازہ ترین

مشکلات میں پھنسی ن لیگ کے 3 اضلاع میں سارے امیدوار الیکشن جیت گئے

اسلام آباد (آوازچترال نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے بدھ کا دن بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے خوش ثابت ہوا اور اس کے امیدواروں نے گجرات، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد میں میدان مار لیا۔بدھ کو اپنی جماعت کی کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں، پارٹی رہنمائوں، ان کے حامیوں، کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے گجرات میں میئر، ڈی جی خان میں ڈپٹی میئر، اورمیونسپل کمیٹی جڑانوالہ(طلال چوہدری گروپ)، فیصل آباد سے انتخابی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں آنے والی تبدیلی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن بلدیاتی نظام کے مخالفوں پر عوام کے عدم اعتماد کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی نتائج واضح عوامی ردعمل اور ان کی رائے بیان کررہے ہیں۔ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ فتح نصیب فرمائی۔ جہاں بھی آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوں گے، انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) ہی فاتح ہو گی۔ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button