موجودہ حکومت نےپچھلے 10سالوں سے زیادہ قرضے لیے، ڈاکٹر شاہد حسن | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / موجودہ حکومت نےپچھلے 10سالوں سے زیادہ قرضے لیے، ڈاکٹر شاہد حسن

موجودہ حکومت نےپچھلے 10سالوں سے زیادہ قرضے لیے، ڈاکٹر شاہد حسن

لاہور( آوازچترال نیوز) ماہر معاشی تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پچھلے 10سالہ قرضوں سے بھی زیادہ ہیں، ٹیکس اصلاحات نہ کیں تو بجٹ خسارہ بڑھتا چلا جائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان قرضوں میں صوبوں کا برابر کا کردار ہے۔کیونکہ اگر صوبے ٹیکس اکٹھا نہیں کررہے ، اس کی وجہ سے بجٹ خسارہ ہورہا ہے، اور صوبوں کی پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات کم ہورہی ہیں، توہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ قرضے نہیں لیے گئے ۔ انہو ں نے کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ حکومت نے اس سال جو قرضے لیے ہیں وہ پچھلے 10سالہ قرضوں سے بھی زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سازش سے پاکستان سلامتی اورسیکیورٹی کی بھیانک صورت حال کا سامنا کرنے جا رہا ہے۔ میں واضح کردوں کہ انوایسنگ اورانڈرانوایسنگ پرفاٹف پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ سعودی عرب کے معاہدے کی2 سال میں فزیبلٹی بنے گی پھروہ انکاربھی کرسکتے ہیں کہ ہم نہیں کرنے جا رہے۔ اسی طرح یواے ای نے پہلے ہی تیل دینے سے انکارکردیا ہے یہ پچھلی حکومت سے زیادہ قرض لے چکے ہیں۔

error: Content is protected !!