عمران خان اور ان کی ٹیم کے پاس کوئی وژن نہیں ہے اور وہ خالی خولی تقریر اور مخالفین کے خلاف دشنام طرازی سے ذیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔ سینیٹر سراج الحق | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / عمران خان اور ان کی ٹیم کے پاس کوئی وژن نہیں ہے اور وہ خالی خولی تقریر اور مخالفین کے خلاف دشنام طرازی سے ذیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔ سینیٹر سراج الحق

عمران خان اور ان کی ٹیم کے پاس کوئی وژن نہیں ہے اور وہ خالی خولی تقریر اور مخالفین کے خلاف دشنام طرازی سے ذیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔ سینیٹر سراج الحق

چترال (نمائندہ آوازچترال) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی گزشتہ نوماہ کی حکومت کی ناکامی، غربت میں اضافہ ، غیر ملکی قرضے کئی گنا بڑھ جانے، عوام کی مایوسی وبے بسی اور ادویات جیسے چیزوں کا عام آدمی کی پہنچ سے باہر جانے کی تاریخ ہے اور عوام کو اب پتہ چلا ہے کہ کس طرح سبز باغ دیکھاکر انہوں نے الیکشن کو لوٹ لیا اور یہ بھی سادہ لوح عوام کو اب باور ہوگئی ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کے پاس کوئی وژن نہیں ہے اور وہ خالی خولی تقریر اور مخالفین کے خلاف دشنام طرازی سے ذیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔ چترال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اس حکومت پر بڑا گھمنڈتھا مگر ایک سال کے عرصے میں وہ ان کی کارکردگی کو جانچ کر ان سے مایوس ہوگئے ہیں جوکہ تشویشناک بات ہے کیونکہ ملکی معیشت کو ان سے ہی سہار ا مل جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانا درست نہیں ہے اور پی ٹی آئی پارلمینٹ کو چھوڑ کر اس واسطے کو استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کا بھیانک نتیجہ برامد ہوگا۔ انہوں نے مولانا فضؒ الرحمن اور آصف زرداری سمیت دوسری اپوزیشن جماعتوں کو مشور ہ دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے او رتحریک کے لئے سڑکوں پر نکل جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اپنی پے درپے ناکامیوں کی وجہ سے یہ خود گرنے والی ہے اور کسی بھی وقت دھڑام سے زمین پرآگرے گا۔ انہوں نے چترال میں زلزلہ اور سیلاب کے متاثریں کی بحالی اور ضلعے میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کرنے پر بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت کے پاس ایک کروڑ نوکریاں اور پچا س لاکھ گھر ہیں تو ان پر سب سے ذیادہ حق اہالیان چترال کا بنتا ہے۔ اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ، امیر ضلع مولانا جمشید احمد اور ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل انہوں نے متعدد پروگرامات میں شرکت کی۔

error: Content is protected !!