نئے سیاحتی سیزن کیخلاف خاص حکمت عملی تیار | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / نئے سیاحتی سیزن کیخلاف خاص حکمت عملی تیار

نئے سیاحتی سیزن کیخلاف خاص حکمت عملی تیار

پشاور(آوازچترال نیوز)۔نئے سیاحتی سیزن کے دوران تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لئے زپ لائننگ ، پیراگلائٹنگ سمیت دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو رہائشی سہولیات دینے کے لئے کیمپنگ پاٹز قائم کئے جائیں گے ۔ سیزن کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے مینجمنٹ پلان اور مقامی ایف ایم ریڈیو کے ذریعے سیاحوں کو مسلسل آگاہ رکھا جائے گا ۔ یہ فیصلے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیرعاطف خان کی زیر صدارت نئے سیاحتی سیزن کے موقع پر سیاحوں کو سہولیات دینے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوئے ۔ اجلاس میں سیکرٹری سیاحت راشد محمود ، ایم ڈی ٹورازم جنید خان اور ڈپٹی کمشنر سوات سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چترال ، ناران ، کاغان سمیت تمام سیاحتی مقامات میں سیزن کے دوران سیاحتی سرگرمیاں صفائی اور ٹریفک پلان پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات پر داخلی راستو ں اور اہم مقامات پر سیاحوں کے لئے آگاہی پیغامات آویژن کئے جائیں گے ۔ مہو ڈھنڈ، کالام ، مرغزار ، کاغان ، نارانّ نتھیاگلی وغیرہ میں صفائی یقینی بنانے کے لئے آگاہی مہمات چلائے جائیں گے جبکہ سیاحتی مقامات کی صفائی کے لئے مانیٹرنگ کا نظام بھی فعال کیا جائے گا اور گندگی پھیلانے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔صفائی آگاہی مہم کے تحت میڈیا پر پیغامات کے علاوہ مقامی آبادی ، سکولوں ، کالجز ، یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ میڈیا اور صحافتی برادری کے تعاون سے بھی مہم چلائی جائے گی ۔

error: Content is protected !!