نااہل حکومت نے لوگوں کو جس مصیبت اور پریشانی سے دوچار کردیاہے ، اگر اس کا فوری ازالہ نہ کیا گیا تو عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ۔ سینیٹر سراج الحق | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / نااہل حکومت نے لوگوں کو جس مصیبت اور پریشانی سے دوچار کردیاہے ، اگر اس کا فوری ازالہ نہ کیا گیا تو عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ۔ سینیٹر سراج الحق

نااہل حکومت نے لوگوں کو جس مصیبت اور پریشانی سے دوچار کردیاہے ، اگر اس کا فوری ازالہ نہ کیا گیا تو عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ۔ سینیٹر سراج الحق

ثمر باغ(آوازچترال نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نااہل حکومت نے لوگوں کو جس مصیبت اور پریشانی سے دوچار کردیاہے ، اگر اس کا فوری ازالہ نہ کیا گیا تو عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ۔ حکومت نے بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتیں تو بڑھا دیں مگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ گرمی کے آغاز پر ہی دیہی علاقوں میں اٹھارہ اور شہروں میں بارہ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔ یہی صورتحال رہی تو شدید گرمی کے مہینوں اور رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہو جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اربوں ڈالر کے قرضے اور امداد ملنے کے باوجود حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ۔ مہنگائی سے عوام کے اوسان خطا ہو گئے ہیں ۔ غریب کے گھر کا چولہا بجھ چکاہے اور حکمران طفل تسلیوں سے آگے نہیں بڑھ سکے ۔ آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کے لیے ایک بار پہلے بجلی و گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھائی گئیں ،اب دوبارہ قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے جس سے مہنگائی کا ایسا سیلاب آئے گا جس کے بعد عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ جائیں گے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے اگر بیرون ملک پڑی چوری کی دولت واپس لانے کے لیے کوئی قدم نہ اٹھایا اور اسی طرح کشکول اٹھا کر در بدر پھرتی رہی تو عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو جائے گا ۔ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی قوم کو یہ نہیں بتا رہی کہ اب تک ملنے والے قرضے اور امداد کے اربوں ڈالر کہاں خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے احتساب کے نام پر الیکشن لڑا اور عوام سے ووٹ لیے تھے ، مگر اب تک حکومت احتساب کے معاملے میں کوئی نمایاں اور قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کر سکی ۔ الٹا احتساب کو بدنام اور احتساب کے پورے عمل کو مشکوک بنادیا گیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت بیرونی بنکوں میں موجود قومی دولت کی واپسی کے لیے واضح لائحہ عمل کا اعلان کرے ۔

error: Content is protected !!