احکامات نہ ماننے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / احکامات نہ ماننے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ

احکامات نہ ماننے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس آر اے ) نے رولز اور قواعدہ و ضوابط کی مسلسل خلاف ورزی اور عدالتی احکامات نہ ماننے والے نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایسے سکولوں کی فہرستیں طلب کر لی ہیں جو مسلسل جرمانوں کے باوجود قواعدہ و ضوابط کے برعکس ا قدامات کر رہے ہیں

پی ایس آر اے کی ٹیم نے منیجنگ ڈائریکٹر کو ایک ہفتے کی رپورٹ بھی پیش کر دی ہے اس دوران پشاور کے معروف نجی سکولوں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کی تفصیلات فراہم کی گئی ادھر ایم ڈی سردار اسد ہارون کا کہنا ہے کہ وہ رولز اور قواعدہ و ضوابط کو بہرصورت فالو کرینگے لہٰذا نجی سکول بھی قانون سے بالاتر نہیں ماورائے قانون کوئی اقدام قبول نہیں کرینگے
ُاُنہوں نے کہاکہ نجی سکول نہ صرف پی ایس آر اے کے رولز اینڈ ریگولیشن بلکہ عدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں انہیں کئی بار بھاری جرمانے بھی کئے جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے سکولوں کو جرمانے کی بجائے ان کی رجسٹریشن منسو خ کر دی جائے گی ۔

error: Content is protected !!