پشاور میں غیرقانونی اڈوں کیخلاف کاروائی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / پشاور میں غیرقانونی اڈوں کیخلاف کاروائی

پشاور میں غیرقانونی اڈوں کیخلاف کاروائی

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔ٹریفک پولیس پشاورکا غیر قانونی اڈوں اور بی آر ٹی روٹ سے متصل سڑک پر غیر قانونی سٹاپ اور جگہ جگہ سواریاں بٹھانے اور اتارنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں کو ایمپاونڈ ایریا میں بند کر کے اُنکو چالان کر دیا گیاجبکہ افغا ن باشدے کا بغیر رجسٹریشن اور دیگر دستا ویزات کے رکشہ پکڑکر انکو چالان کر دیا گیا ہے ٹر یفک وارڈن پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ، جی ٹی روڈ، چارسدہ روڈ اور کوہاٹ روڈ پرمختلف گاڑیاں جن میں مزدے، سوزوکیاں، رکشے،پرائیویٹ موٹر کار جو بطور ٹیکسی استعمال ہو رہے تھے اور ان میں کچھ ایسے رکشے بھی شامل تھے جو کہ ایک رجسٹریشن پر کئی رکشے چل رہے تھے کو بند کر کے مزید کاروائی کے لیے شعبہ تفتیش سٹی ٹریفک پولیس کے حوالہ کیئے گئے یہ کاروائی عوام الناس کی طرف بار بار شکایات پر کی گئی غیر قا نو نی اور بغیر رجسٹر یشن کا رکشہ کے مالک حمید اللہ سکنہ خوا جہ ٹاؤ ن کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے جسکے بارے میں مذید تحقیقا ت جا ری ہے ۔

error: Content is protected !!