سوات موٹروے کا تعمیراتی کام اگلے مہینے مکمل ہوگا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / سوات موٹروے کا تعمیراتی کام اگلے مہینے مکمل ہوگا

سوات موٹروے کا تعمیراتی کام اگلے مہینے مکمل ہوگا

پشاور.(آوازچترال رپورٹ)اکاسی کلو میٹر طویل سوات موٹروے کا تعمیراتی کام اگلے مہینے مکمل ہوگا ۔  ایک خصوصی انٹرویو میں مواصلات و تعمیرات کے صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے بتایا کہ توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے مہینے کی پچیس تاریخ کو موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا موٹروے چونتیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے کو پشاور اسلام آباد موٹروے پر صوابی کے قریب کرنل شیرخان انٹر چینج سے منسلک کردیا گیا ہے۔ موٹروے سے مالاکنڈ اور مردان ڈویژنوں میں سیاحت، تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

error: Content is protected !!