ایل آر ایچ کے 7سینئر ڈاکٹروں کے استعفے | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ایل آر ایچ کے 7سینئر ڈاکٹروں کے استعفے

ایل آر ایچ کے 7سینئر ڈاکٹروں کے استعفے

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے سینئر ڈاکٹروں کے استعفوں کا سلسلہ نہیں تھما ٗ ایک پروفیسر سمیت مزید 7اسسٹنٹ پروفیسروں نے ایل آر ایچ سے ملازمت چھوڑ کر دیگر نجی ہسپتالوں میں ملازمتیں اختیار کر لیں۔ ان ڈاکٹروں میں ایک ڈاکٹر برطانیہ سے آیا تھا جبکہ بعض ایم ٹی آئی نے بھرتی کئے تھے ہسپتال چھوڑنے والوں میں چلڈرن سرجن پروفیسر ڈاکٹر کفایت خان ایل پی آر پر چلے گئے ہیں ٗ دیگر اسسٹنٹ پروفیسروں میں ڈاکٹر ظاہر شاہ ٗ ڈاکٹر بخت جمال ٗ ڈاکٹر اعزاز ٗ ڈاکٹر یوسف جمال ٗ ڈاکٹر رفیق ٗ ڈاکٹر سرتاج اور ڈاکٹر سونیارفیق شامل ہیں یاد رہے کہ قبل ازیں ڈاکٹر انتخاب عالم سمیت صوبے کے سینئر ترین اور معروف ڈاکٹروں نے ایل آر ایچ سے طویل رخصت حاصل کرلی تھی ۔

error: Content is protected !!