خیبر پختونخوا میں 11سیاحتی زونز قائم کرنیکا فیصلہ. چترال میں بیرمغلشت اور کاکلشت میں سیاحتی زونز قائم کئے جا رہے ہیں، | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / خیبر پختونخوا میں 11سیاحتی زونز قائم کرنیکا فیصلہ. چترال میں بیرمغلشت اور کاکلشت میں سیاحتی زونز قائم کئے جا رہے ہیں،

خیبر پختونخوا میں 11سیاحتی زونز قائم کرنیکا فیصلہ. چترال میں بیرمغلشت اور کاکلشت میں سیاحتی زونز قائم کئے جا رہے ہیں،

اسلام آباد (آوازچترال رپورٹ)۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نجی شعبہ سیاحت کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے،حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، سیاحتی زونز کے قیام سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن پر خصوصی توجہ دی جائے گی،سیاحت کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر کامیاب ماڈلز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، پاکستان میں سیاحت کو بے پناہ فروغ حاصل ہے، نئے سیاحتی زونز کے حوالے سے جامع ویب سائٹ کا اجراء کیا جائے اور ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 11سیاحتی زونز قائم کئے جا رہے ہیں،سوات میں گبین جبہ ، منکیال اور بایون میں سیاحتی زونز قائم کئے جا رہے ہیں، چترال میں بیرمغلشت اور کاکلشت میں سیاحتی زونز قائم کئے جا رہے ہیں، ناران میں بروائی اور بونیر میں مہابان کے مقامات پر سیاحتی زونز بنائے جائیں گے، پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے 8زونز قائم کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کو خیبرپختونخوا ٹورازم ایکٹ کے مسودے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نجی شعبہ سیاحت کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے،حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، سیاحتی زونز کے قیام سے سیاحت کو فروغ ملے گا، سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن پر خصوصی توجہ دی جائے گی،سیاحت کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر کامیاب ماڈلز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، پاکستان میں سیاحت کو بے پناہ فروغ حاصل ہے، نئے سیاحتی زونز کے حوالے سے جامع ویب سائٹ کا اجراء کیا جائے اور ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

error: Content is protected !!