پشاور سے چترال آنے والی فلائنگ کوچ کوحادثہ اٹھ افراد زخمی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / پشاور سے چترال آنے والی فلائنگ کوچ کوحادثہ اٹھ افراد زخمی

پشاور سے چترال آنے والی فلائنگ کوچ کوحادثہ اٹھ افراد زخمی

چترال(نمائندہ آوازچترال)پشاور سے چترال آنے والی ہائس (ف لائنگ کوچ)  جمعرات کے روزصبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب براڈم کے مقام پر حادثے کا شکارہوگئی ۔گاڑی میں 18افراد سوارتھے جن میں سے8افرادمعمولی زخمی ہوگئے۔ جن میں گاڑی ڈرائیورحاجی الرحمن ساکن سوئیر دروش،اکبر حسین گولدور،غنی الرحمن ریحانکوٹ ،ذاکر اللہ زرگراندہ ،فخرالدین افغانی ریحانکوٹ،شیربڑانگ بکرآباد،نور اللہ ساکنہ مستوج اور عبدالاکبر ساکنہ تریچ شامل ہے۔گاڑی مکمل طورپر خراب ہوگئی ہے۔حادثے کے فوراً بعد عشریت پولیس کے ایس ایچ او قربان خان پولیس نفریوں سمیت موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بروقت تحصیل ہسپتال دروش منتقل کیاگیا۔جوکہ معمولی زخمی بتائے جارہے ہیں۔

error: Content is protected !!