حمزہ شہباز کی جلد گرفتاری کا اعلان، وزیراعظم عمران خان کا شریف خاندان کیخلاف ایک نیا محاذ کھولنے کا بھی فیصلہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / حمزہ شہباز کی جلد گرفتاری کا اعلان، وزیراعظم عمران خان کا شریف خاندان کیخلاف ایک نیا محاذ کھولنے کا بھی فیصلہ

حمزہ شہباز کی جلد گرفتاری کا اعلان، وزیراعظم عمران خان کا شریف خاندان کیخلاف ایک نیا محاذ کھولنے کا بھی فیصلہ

لاہور ( آوازچترالنیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی اور صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان سےکسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز جلد گرفتار ہونے والا ہے اور نواز شریف اور شہباز شریف اقتدار میں کبھی دوبارہ نہیں آئیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے شریف خاندان کیخلاف کرپشن کے نئے مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریکانصاف پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی اور صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شریف فیملی کے خلاف نئے کیسز کی تیاری مکمل کرلی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کے اداروں نے نئے کیسز کے لیے مواد اکٹھا کر لیا۔میاں محمودالرشید نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف پہلے پرانے کیسز تھے مگر اب نئے مقدمات دائر ہونگے، وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو شریف فیملی کے خلاف کرپشن کی معلومات سے آگاہ کیا اور مزید کرپشن بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

error: Content is protected !!