پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی، وزیراعظم آفس میں موجود تھے | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی، وزیراعظم آفس میں موجود تھے

پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی، وزیراعظم آفس میں موجود تھے

اسلام آباد:(آوازچترال رپورٹ) وزیراعظم آفس کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی، آگ وزیراعظم آفس کی چھٹی منزل میں ایک کمرے میں لگی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ عینی شاہدین کے مطابق وزیراعظم آفس خالی کرایا جارہا ہے اور جس وقت آگ لگی، وزیراعظم پانچویں منزل پر موجود تھے تاہم آگ لگنے کے فوری بعد عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

error: Content is protected !!