بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل سوالیہ نشان | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل سوالیہ نشان

بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل سوالیہ نشان

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)پشاورکے میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی )منصوبے کیلئے 3 ارب20 کروڑ روپے کے فنڈز کی ادائیگی گزشتہ چار ماہ سے تعطل کا شکار ہے جبکہ پراجیکٹ پر کام کرنے والے 7 سینئر انجینئرز نے استعفے دیدیے ہیں ڈبگری ڈبو کیلئے 156ملین اور حیات آباد ڈپو کیلئے 186ملین بھی ادا نہیں کئے گئے کنسٹرکشن کمپنیوں پر دباؤ کے باعث ٹھیکیدار وں کوذہنی اور مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر پراجیکٹ پر کام کرنے والے 4 ہزار سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے جس پر بیشتر مزدوروں نے کام چھوڑ دیا ہے جس سے بروقت بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل سوالیہ نشان بن گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں کنٹریکٹرز کو بل کی ادائیگی روزانہ کی بنیاد پر ہوتی تھی تاہم پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے لئے کنسٹرکشن کمپنیوں کو نہ تو بینکوں کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کی جا رہی ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے تین ارب بیس کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ٹھیکیداروں اور ملازمین میں تکرار کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم پی ڈ ی اے انتظامیہ نے تین ارب روپے بیس کروڑ روپے کی ادائیگی رکنے سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز پشاو ر کے چار اسٹیشنوں پر ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی طور پر کام بھی نہیں کیا ۔

error: Content is protected !!