وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ سے تنازع سے متعلق افواہوں کی وضاحت | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ سے تنازع سے متعلق افواہوں کی وضاحت

وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ سے تنازع سے متعلق افواہوں کی وضاحت

لاہور( آوازچترال نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق افواہوں کی وضاحت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، اہلیہ میرے لیے خدا کی نعمت ہے، زندگی بھرہم دونوں ساتھ رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کے اینکرجنید سلیم سے گفتگو میں واضح کیا کہ ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اہلیہ میرے لیے خدا کی نعمت ہے،جب تک زندگی ہے ہم دونوں ساتھ رہیں گے۔ واضح رہے سینئیر تجزیہ کار نجم سیٹھی کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہنا تھا کہ میری چڑیا نے مجھے خبر دی ہے کہ بنی گالہ میں پھڈا ہو گیا اور کام تمام ہونے ہی والا تھا کہ کچھ لوگوں میں بیچ میں پڑ کر اس معاملے کو ٹھنڈا کیا۔جس کے بعد ایک مرتبہ پھر کوئی مسئلہ ہو گیا اور وہ پھٹ پڑے۔انہوں نے پروگرام کے میزبان سے کہا کہ آپ کو تو اس بات کا علم ہے ہی کہ گھر بسانا اور اپنے ساتھی کے ساتھ پیار اور امن کے ساتھ رہنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ پیار اور امن کے ساتھ رہنے سے ہی گھر اور بچوں کی خوشحالی ہوتی ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو کتنے مسائل اور پھڈے بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جاتے جاتے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ خبر ریحام خان اور جمائما تک بھی پہنچنی چاہیے، وہ یہ خبر سُن کر بے حد خوش ہوں گی۔

error: Content is protected !!