49

سرکاری سکولوں کیلئے پرنسپلوں کی تقرریاں

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر مختلف سکولوں کیلئے گریڈ 18 کے 23پرنسپلوں اور وائس پرنسپلوں کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق غلام کبریٰ بی بی پرنسپل جی جی ایچ ایس بنیان بٹہ گرام ٗ سعیدہ اختر جی جی ایچ ایس احمد آباد کرک ٗ صدیقہ کیانی وائس پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس خان پور ہری پور ٗ زینت بیگم پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس ادینہ صوابی ٗ مملکت بیگم جی جی ایچ ایس ایس دوسہرہ چارسدہ ٗ صدف بشیر جی جی ایچ ایس ایس شیر گڑھ مانسہرہ ٗ فرحت ثمین خٹک پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس تیری کرک ٗ نازش فرید جی جی ایچ ایس ایس محب بانڈہ نوشہرہ ٗ نازیہ عارف جی جی ایچ ایس ایس لڑمہ پشاور ٗ سائرہ تبسم تکڑی کراری بٹہ گرام ٗ سلمانہ زمان خان پالو ڈھری مردان ٗ زیب النساء وائس پرنسپل شیرپاؤ چارسدہ ٗ صوبیہ بانو پرنسپل اجمیری بٹہ گرام ٗ عافیہ سلطانہ میٹھا پور ڈی آئی خان جبکہ دیگر میں نورین ایاز ٗ عشرت ٗ روزینہ ٗ حناء گل ٗ زینب ٗ فرحت نوید ٗ رخشندہ ٗ عفت جبین اور بنارس بیگم شامل ہیں ۔

Facebook Comments