تازہ ترین

پرنسپلوں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)صوبے بھر کے کا لجوں میں تعینات پرنسپلوں کی مراعات میں اضافے اور گریڈ 21کی 37نئی آسامیوں کی منظوری کے لئے سفارشات حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہیں پرنسپل الاؤنس 25 ہزار روپے ماہانہ ٗ بی ایس الاؤنس 5 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں جبکہ مقامی اساتذہ کو ہارڈ ایریا الاؤنس اور پی ایچ ڈی الاؤنس دینے سے معذرت کی گئی ہے۔
کالجز میں تدریسی کیڈر کے لئے مراعاتی پیکج کی منظوری کے لئے سفارشات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہونگی تدریسی کیڈر کے لئے ایک ارب بیس کروڑ روپے کے مراعاتی پیکج تیار کیاگیا ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے ان کی منظوری کے بعد انہیں نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button