47

پشاور میں جعلی مشروبات کی فیکٹری اور گودام سیل

پشاور(آوازچترال نیوز)۔خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے امان گڑھ میں کاروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات کی فیکٹری اور گودام کو سیل کردیا۔ کاروائی کے دوران چالیس ہزار لیٹر سے زائد کی جعلی مشروبات برآمد کی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش کے ساتھ ٹیم کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کا کہنا تھا کہ اضاخیل پولیس کو ساتھ میں لیکر امان گڑھ کے علاقے میں کاروائی عمل میں لائی گئی جہاں فیکٹری سے بیس ہزار لیٹر سے زائد پیک کئے جانے والی جعلی مشروبات کو موقع پر تلف کردیا گیا جبکہ مالکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، تاہم مینجر اور دیگر ذمہ داروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور مالکان کے خلاف متعلقہ تھانے کو مراسلہ بھی بھیجا جاچکا ہے۔

Facebook Comments