49

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟تفصیلات پڑھ کر آپ بھی چونک اٹھیں گے

سری نگر( آوازچترال نیوز )بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر اسکوارڈن میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر میں دوبارہ ان کے اسکواڈرن میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم انہیں 4 ہفتے کی طبی رخصت پر رکھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے طبی چھٹیوں کے دوران چینائی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی بجائےسری نگر میں اپنے اسکواڈرن کے ساتھ قیام کو ترجیح دی۔4 ہفتوں کی طبی رخصت ختم ہونے کے بعد ایک میڈیکل بورڈ ان کی فٹنس کا جائزہ لے گا کہ آیا وہ دوبارہ کاک پٹ میں بھیجے جا سکتے ہیں یا نہیں جس کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔واضح رہے کہ بھارت جانے کے بعد بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ڈی بریفنگ مکمل کی گئی تھی، ابھی نندن سے ایجنسیوں نے ڈی بریفنگ لی جس کے بعد ابھی نندن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔

Facebook Comments