47

جہانگیر ترین کی سربراہی میں قائم لائیو سٹاک ٹاسک فورس پالیسی فریم ورک دینے میں ناکام ،ٹاسک فورس میں اربوں کی کرپشن میں ملوث اہم شخصیت بھی شامل

اسلام آباد (  آوازچترال نیوز) جہانگیر ترین کی سربراہی میں قائم لائیو سٹاک ٹاسک فورس چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی کوئی پالیسی فریم ورک تیار نہ کر سکی۔ یہ ٹاسک فورس وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے بنائی گئی تھی جس میں پنجاب کے سابق سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق بھی شامل ہیں جو کئی ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور نیب حکام اس موصوف کے خلاف تحقیقات کرنے میں مصروف عمل ہین وزیراعظم عمران خان نے یہ ٹاسک فورس بنانے کا مقصد ملک میں جانوروں کیافزائش نسل کو یقینی بنانا تھا اس ٹاسک فورس کا اہم آفس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہے جہاں جہانگیر ترین براجمان ہوتے ہیں ۔ اس ٹاسک فورس کے ممبران میں ارباب شہزاد‘ امیر عبداللہ‘ عدیل احمد عالی‘ وقار احمد‘ سید سعود پاشا‘ نسیم صادق ‘ عمران اعجاز ‘ ہاشم پاپلزئی ‘ یوسف ظفر‘ جاوید ہمایوں ‘ عرفان خالد‘ خورسید احمد‘ جاوید اقبال خان‘عامر بن ظہیر ‘ فتح خان‘ عنصر چٹھہ اور محمد علی تالپور شامل ہیں ان کے علاوہ وزیراعظم انسپکشن ٹیم کے سربراہی سعود حیات ٹمن بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments