تازہ ترین

طورخم بارڈر پر مسافروں کی پولیو ویکسینیشن شروع

لنڈی کوتل۔(آوازچترال رپورٹ)ضلع خیبر طورخم بارڈر کراس کرنے والے ہر عمر مسافر پہلے پولیو ویکسین لازمی قرار دیدی گئی اس حوالے سے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں یونیسف کے ڈاکٹر جوہر خان ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر، ڈسٹرک سرجن ڈاکٹر ایوب آفریدی ، ایمرجنسی اپریشن سنٹر کوآرڈی نیٹر عقیل یوسفزئی ،ملک ماصل خان شینواری ودیگر مشران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیبر، یونیسف کے ڈاکٹر جوہر خان ، ایمرجنسی آپریشن سنٹر کوآرڈی نیٹر عقیل یوسفزئی ،ڈسٹرکٹ سرجن آیوب آفریدی نے کہا کہ پولیو وائرس کی گردش سرحد کے دونوں جانب کسی بھی بچے کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے جبکہ طورخم سرحد عبور کرنے والے ہر عمر اور جنس کے مسافر کی پولیو ویکسینشن کا عمل سرحد کے دونوں جانب وائرس کی ترسیل کوروکنے میں کلیدی کردار ادا کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر دخول و خروج کے دس ہزار مسافروں کو قطرے پلا جائینگے جس کے لئے طورخم بارڈر پر تمام ترانتظامات کئے گئے ہیں اور ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button