43

سی پیک منصوبے کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ‘ چینی سفیر یا ؤ جنگ

اسلام آباد۔ (آوازچترال رپورٹ)چینی سفیر یا ؤ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک معاشی وکمرشل منصوبہ ہے ، اس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے،بھارت سی پیک منصوبے پر کچھ تحفظات رکھتا ہے، سِی پیک کے کچھ روٹس کو بھارت متنازعہ کہتا ہے، گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی گرا ؤ نڈ بریکنگ آئندہ مہینے کر دی جائے گی ۔ اتوار کو چینی سفیر بلوچستان ہا ؤ س پہنچے جہاں انہوں نے بارشوں سے متاثر ہونے والوں کے لیے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان کو امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے بعض علاقے کافی متاثر ہوئے ہیں، چین کی جانب سے اس امداد سے متاثرین کو کافی مدد ملے گی، ہم چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔دوسری جانب چینی سفیر یا جنگ نے کہا کہ چینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے بلوچستان حکومت کو دولاکھ ڈالر فراہم کئے، سی پیک کے بعد بلوچستان نے خاصی توجہ حاصل کی ۔ بلوچستان کی تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں ، بلوچستان کی تمام نیشنلسٹ پارٹیز نے بیجنگ کانفرنس میں شرکت کی، گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی گرا ؤ نڈ بریکنگ آئندہ مہینے کر دی جائے گی ۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان خوشحالی ترقی اور امن کی جانب گامزن ہے، سی پیک ایک معاشی اور کمرشل منصوبہ ،کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے، سِی پیک کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو گی تاہم بھارت سی پیک منصوبے پر کچھ تحفظات رکھتا ہے، سِی پیک کے کچھ روٹس کو بھارت متنازعہ کہتا ہے۔

Facebook Comments