43

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دروش میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی

دروش(نمائندہ آوازچترال) یوم پاکستا ن کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دروش میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں سکول کے طالبات، اساتذہ اور دیگر خواتین نے شرکت کیں۔ اس موقع پر سکول کے طالبات نے نعت رسول مقبولؐ، ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے جبکہ یوم پاکستان کے حوالے سے انگریزی اور اردو میں تقاریر کیں۔ اس موقع پر مس جنت الماویٰ مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چند طالبات نے تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔

Facebook Comments