52

چار سالہ گریجویشن نرسنگ کورس متعارف

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔نرسنگ ڈپلومہ ختم کر کے چار سالہ گریجویشن جنرنگ نرسنگ کورس متعارف کرا دیا گیا اس حوالے سے پاکستان نرسنگ کونسل نے چاروں صوبوں کو آگاہ کر دیا ہے پاکستان نرسنگ کونسل کے مطابق ملک بھر کے سرکاری و پرائیویٹ اور آرمڈ فورسز کے تحت چلنے والے نرسنگ سکولوں میں تین سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس ختم کر دیا گیاہے اور اب ڈپلومہ کورس میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
اس کورس کی جگہ چار سالہ بیچلر آف سائنس اینڈ نرسنگ ڈگری میں کورس شروع کیا جا رہا ہے جس میں انٹر سائنس ، بیالوجی میں کم ا ز کم تیس سے پچاس فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار داخلوں کے لئے درخواست دینے کے اہل ہو نگے ۔
اس سے قبل نرسنگ اور ڈپلومہ کورس میں میٹرک سائنس امیدواروں کو داخلہ دیا جاتا تھا ۔ انٹرنیشنل کونسل آف نرسنگ نے دنیا بھر سے تین سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس ختم کرنے کی سفارشات کی تھی خیبر پختونخوا میں چودہ سرکاری و پرائیویٹ نرسنگ سکولوں کو اس ضمن میں بھی آگاہ کر دیا ہے ملک بھر میں نرسنگ کونسل میں 82ہزار نرسز رجسٹرڈ ہیں۔

Facebook Comments