تازہ ترین

حجاج کرام کی تربیت کا شیڈول جاری

پشاور(آوازچترال نیوز)۔ڈائریکٹوریٹ حج خیبرپختونخوا نے حج 2019ء کیلئے حجاج کرام کی تربیت کیلئے مختلف تربیتی پروگرام تشکیل دیتے ہوئے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا جبکہ وزارت حج‘ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ملک بھر میں نجی طور پر حج کا کاروبار کرنے والے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری کرتے ہوئے نجی سکیم کے تحت مختلف ریجنز کیلئے حج پیکجز کی باقاعدہ منظوری بھی دیدی‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حج ڈائریکٹوریٹ فیز 7حیات آباد میں ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی کی زیر قیادت ماسٹر ٹرینرز کا اجلاس منعقد ہوا‘ جس میں تمام ماسٹرز ٹرینرز نے خصوصی طور پر شرکت کی ‘ اجلاس میں حج 2019ء کیلئے حجاج کرام کی تربیت کے مختلف پروگرام ترتیب دیتے ہوئے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیاگیا ‘ تربیت پروگرام کا آغاز 30مارچ سے ہوگا جو 10اپریل 2019ء تک جاری رہیں گے‘ شیڈول کے مطابق 30مارچ بروز ہفتہ کو بنوں ‘ ڈگر‘ چغرزئی‘ گرگر‘ گدیزئی ‘ خدوخیل‘ اپر و لوئر کرم‘ سنٹرل کرم‘ اوپر و لوئر اورکزئی اسماعیل زئی اور لوئر اورکزئی ون ‘ 31مارچ بروز اتوار لکی مروت ون‘ ٹل‘ سوات (مینگورہ ) مٹہ ‘ بریکوٹ ‘ کبل‘ چارسدہ اور تنگی ‘ یکم اپریل بروز پیر کو پشاور ون‘ لکی مروت ٹو‘ ادینزئی ‘ رانیزئی ‘ سم رانیزئی بٹ خیلہ ‘ 2اپریل بروز منگل کو ٹانک ‘ ساؤتھ وزیرستان‘ پشاور ٹو‘ مردان‘ تخت بھائی اور کاٹلنگ‘ 3اپریل بروز بدھ ڈومیل‘ نورنگ‘ رزمک‘ دتہ خیل‘ غلام خان ‘ سپین وام‘ شیواہ‘ میر علی‘ میرانشاہ‘ دوشیل ‘ ہنگو ‘ پشاور تھری‘ مہمند‘ پارا چنار‘ کند‘ ضلع باجوڑ‘ 4اپریل بروز جمعرات پشاور فور ‘ خار باجوڑ‘ سالارزئی ‘ اتمانزئی ‘ اتمان خیل‘ ناواگئی ‘ بارنگ ‘ 5اپریل بروز جمعہ پشاور فائیو‘ باڑہ‘ لنڈیکوتل‘ جمرود‘ ملاگوری ‘ صوابی‘ لاہور (صوابی) ‘ ٹوپی ‘ رزڑ ‘ شانگلہ‘ بشام‘ چکیسر ‘ مارتونگ ‘ الپوری ‘ 6اپریل بروز ہفتہ پورن ‘ کوہاٹ‘ لاچی‘ 7اپریل بروز اتوار منڈا‘ ثمرباغ‘ خوازہ خیلہ‘ بابوزئی‘ چار باغ‘ بحرین ‘ کالام‘ 8اپریل بروز پیر شبقدر فورٹ ‘ ضلع مہمند‘ تیمرگرہ‘ بلامبٹ ‘ لعل قلعہ ‘ خال‘ 9اپریل بروز منگل دیر اپر‘ برآول ‘ کلکوٹ‘ واڑی‘ شرینگل‘ نوشہرہ پبی ‘ جہانگیرہ اور 10اپریل بروز بدھ چترال میں حجاج کرام کو تربیت دی جائے گی جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے باہمی مشاورت کے بعد مختلف ریجنز کیلئے پیکجز کی منظوری دیدی اس کے علاوہ وزارت حج و مذہبی امور نے پرانے اور منظور شدہ حج ٹور آپریٹرز کی ایک لسٹ بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے تاکہ عوام منظور شدہ حج ٹور آپریٹرز کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button