قطر چیریٹی کی طرف سے بیت المال چترال کے ذریعے تقسیم کی گئی وہ مکمل طورپر سیاسی طورپر تقسیم کی گئی.سجاد احمد خان | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / قطر چیریٹی کی طرف سے بیت المال چترال کے ذریعے تقسیم کی گئی وہ مکمل طورپر سیاسی طورپر تقسیم کی گئی.سجاد احمد خان

قطر چیریٹی کی طرف سے بیت المال چترال کے ذریعے تقسیم کی گئی وہ مکمل طورپر سیاسی طورپر تقسیم کی گئی.سجاد احمد خان

چترال( نمائندہ آوازچترال)آل ناظمین فورم ڈسٹرکٹ فورم چترال کے صدر سجاد احمد خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مورخہ 20مارچ2019کو جو ریلیف قطر چیریٹی کی طرف سے بیت المال چترال کے ذریعے تقسیم کی گئی وہ مکمل طورپر سیاسی طورپر تقسیم کی گئی اور سیاسی بندر بانٹ کی گئی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ریلیف کسی بھی مستحق کو نہیں دی گئی اور نہ کسی سیلاب یا زلزلہ متاثرین کو دی گئی۔لہذا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔اُنہوں No photo description available.نے کہا کہ ویلیج کونسل ہرگاؤں میں لوگوں کا منتخب اور گورنمنٹ کا ادارہ ہے جس کے پاس گاؤں کے سطح پر متاثرین اور غریب مستحقین کی لسٹ موجود ہے۔لیکن یہ ریلیف تقسیم کرتے وقت ان کو نظر انداز کیا گیا اور ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بھی بائی پاس کیا گیا۔اُنہوں نے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اس کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

error: Content is protected !!