ملاکنڈ کے نئے اضلاع کے قیام کیلئے کمیشن قائم | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / ملاکنڈ کے نئے اضلاع کے قیام کیلئے کمیشن قائم

ملاکنڈ کے نئے اضلاع کے قیام کیلئے کمیشن قائم

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کے چار اضلاع کے لئے نیا زون بنانے کے لئے وزیر قانون کی سربراہی میں 14رکنی اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر قانون کمیشن کے چیئرمین جبکہ اراکین اسمبلی پیر فدا محمد ، لیاقت خان، سردار حسین بابک، پختون یار، سردار یوسف زمان، شاہ داد خان، سیکرٹری قانون، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، چیئرمین پبلک سروس کمیشن ٗ ریٹائرڈ آفیسر مشتاق جدون، غلام قادر خان، محمد عارفین اور عبدالطیف شامل ہیں کمیشن کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ صوبے کے چار اضلاع شانگلہ، تورغر، بٹ گرام اور کوہستان کیلئے زون(VI) بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرنے اور فاٹا انضمام کے بعد کی صورت حال میں زون کوٹہ کا ازسرنو جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔

error: Content is protected !!