ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ

ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبرپختونخو ا سمیت ملک بھر کی ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد اضافے کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ادویات 200فیصد تک مہنگی کر دی ہیں ٗ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا جس میں فارما سوٹیکل کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 15فیصد اضافے کی قیمت کو ڈبیوں پر الگ سے تحریر کریگی تاکہ عوام کو پہلی اور موجودہ قیمتوں کا اندازہ ہو سکے۔
تاہم ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ڈبیوں پر 15فیصد اضافے کی تحریر تو درکنار قیمتوں میں 200فیصد اضافہ کر دیا ہے پشاور کی میڈیسن مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق proviranٹیبلٹ کی قیمت 257 سے 586ٗ Ginbexسیرب 440سے 695ٗ Duphestonٹیبلٹ 540سے 828ٗ Erythrocinٹیبلٹ 250ملی گرام 548سے 920ٗ Erythrocinٹیبلٹ 500ملی گرام 1040سے 1500ٗ Erythrocinسیرپ 66سے 97ٗ Givia ٹیبلٹ 260سے 334ٗ انجکشن آئی وی ایف سی 920سے 1259ٗ Dettol Liquid ٗ 80سے 150ٗ Perfectilکیپسول 500سے 800اور Perfectil پلس کیپسول 850سے 1800روپے کر دی گئی ہے ۔

error: Content is protected !!