عمران خان نے ماہانہ تنخواہ کی سلپ قوم کو پیش کردی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / عمران خان نے ماہانہ تنخواہ کی سلپ قوم کو پیش کردی

عمران خان نے ماہانہ تنخواہ کی سلپ قوم کو پیش کردی

اسلام آباد۔(آوازچترال رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ماہانہ تنخواہ بارے قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے اپنی تنخواہ کی سلپ میڈیا پر جاری کردی ہے۔ سلپ کے مندرجات کے مطابق وزیر اعظم ہر ماہ ایک لاکھ 96ہزار 9سو اناسی روپے بطور تنخواہ وصول کرتا ہے۔ وزیرا عظم کی تنخواہ کا الائیڈ بنک لمیٹڈ پارلیمنٹ ہاؤس کی برانچ میں منتقل ہوتی ہے۔ تنخواہ کی سلپ کے مطابق بنیادی تنخواہ 107280روپے ہے پر تعیش الاؤنس 50ہزار ایڈھاک الاؤنس 21456،ایڈھاک الاؤنس 12110جبکہ ایڈہاک ریلیف 10728روپے ہے۔ تنخواہ میں سے 27959روپے ٹیکس کٹوتی بھی ہوتی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی حالیہ ترمیم کے بعد وزیرا علیٰ پنجاب کی تنخواہ اب وزیر اعظم کی تنخواہ سے سو فیصد زیادہ ہوگئی ہے۔

error: Content is protected !!