چترال اپر کیلئے ڈی سی سمیت 12 انتظامی اسامیاں منظور | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / چترال اپر کیلئے ڈی سی سمیت 12 انتظامی اسامیاں منظور

چترال اپر کیلئے ڈی سی سمیت 12 انتظامی اسامیاں منظور

پشاور(آوازچترال رپورٹ) ۔صو بائی حکو مت نے ملاکنڈ ڈویژن کے نئے ضلع اپر چترال کے لئے ڈپٹی کمشنر سمیت بارہ انتظامی افسروں اور ماتحت عملے کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ان میں ڈپٹی کمشنر گریڈ انیس ٗاے ڈی سی گریڈ اٹھارہ ٗڈسٹر کٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ گریڈ اٹھارہ ٗفنانس آفیسر گریڈ سترہ ٗپرائیو یٹ سیکر ٹری گریڈ سترہ ٗاسسٹنٹ پروگرامر گریڈ سولہ ٗسینئر سکیل سٹینو گرافر گریڈ سولہ ٗڈسٹرکٹ قانون گو گریڈ 14 ٗ ڈسٹر کٹ ریو نیو اکاؤنٹنٹ گریڈ14 ٗ سب رجسٹرار گریڈ14 ٗگرداور گریڈ11 اسسٹنٹ ڈسٹر کٹ قانون گو گریڈ گیارہ کی اسامیاں شامل ہیں خیبر پختونخوا حکومت نے چترال کی د و اضلا ع میں تقسیم کے بعد وہاں مالیاتی امور میں پیچید ہ معاملات کے حل کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ٗ محکمہ خزانہ نے چترال بالا اور چترال زریں میں جامع عملے کی تعیناتی کا حکم دیدیا ہے بتایا گیا ہے کہ ضلع چترال بالا میں الگ ماتحت عملے کی بھی ضرورت ہے جس کیلئے نئی آسامیاں پید ا کیں جائیں گی تاکہ دونوں اضلاع میں معاملات کو خوش اسلوبی سے چلایا جا سکے اس سلسلے میں دونوں اضلاع میں عملے کی تعیناتی کیلئے دوبارہ تجاویز طلب کرلی گئی ہیں ۔

error: Content is protected !!