تحصیلدار گل فرازبیگ اور فضل قادرایون حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / تحصیلدار گل فرازبیگ اور فضل قادرایون حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

تحصیلدار گل فرازبیگ اور فضل قادرایون حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ آوازچترال) بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چترال میں دو افراد ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پہلے واقعے میں صبح گیار ہ بجے کے عمل میں ایون سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیت فضل قادر انتقال کرگئے جبکہ دوسرے واقعے میں چرون اویر سے تعلق رکھنے والے گل فراز بیگ کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لے لی۔ گل فراز بیگ ڈی سی آفس کے سینئر اسٹاف میں شمارہوتا تھا اور اس وقت ریڈر ٹو ایڈیشنل ڈی سی تعینات تھے۔

Image may contain: 2 people, beard, hat and text

error: Content is protected !!