مردان کے ارکان اسمبلی نے نئی حلقہ بندیاں چیلنج کردیں | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / مردان کے ارکان اسمبلی نے نئی حلقہ بندیاں چیلنج کردیں

مردان کے ارکان اسمبلی نے نئی حلقہ بندیاں چیلنج کردیں

پشاور(آوازچترال رپورٹ) ۔پشاور ہائیکورٹ میں مردان سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف رٹ دائر کر دی رٹ پیٹیشن بابر خان یوسفزئی کی وساطت سے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان، ایم پی اے افتخار مشوانی۔ ظاہر شاہ طورو، عبدالسلام خان اور طفیل انجم نے دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 25 جنوری 2019 کو ایک حکم نامے کے ذریعے مختلف یونین کونسلوں کی حد بندی کرکے ان میں تبدیلیاں کی ہیں کیونکہ درخواست گزار وہاں کے منتخب نمائندے ہیں اور انہیں نہ تو نوٹس دیا گیا ہے اور نہ ہی ان کو سنا گیا ہے ۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے اس حلقے کے ووٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا کیونکہ زیادہ تر ارکان اسمبلی کو اپنے حلقے کے ووٹروں کیلئے ترقیاتی کام کرنا پڑتے ہیں اب جس حلقے میں یہ ووٹرز شامل ہونگے وہاں پر پہلے یہ ووٹرز تھے ہی نہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف امور متاثر ہونگے لہذا الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے رٹ پٹیشن میں الیکشن کمیشن اف پاکستان اور الیکشن کمیشن اف خیبر پختون خوا کو فریق بنایا گیا ہے رٹ کی سماعت 26 مارچ کو ہوگی

error: Content is protected !!