سکولوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے سافٹ ویئر تیار | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / سکولوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے سافٹ ویئر تیار

سکولوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے سافٹ ویئر تیار

پشاور(آوازچترال رپورٹ) ۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کی ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے سافٹ وئیر تیارکرلیا ہے جس کی مدد سے سکولوں کی جی آئی ایس میپنگ ہوگی اور مستقبل میں ضرورت کے مطابق سکولوں کو اپ گریڈکرنے کیساتھ ساتھ نئے سکولوں کی تعمیر میں آسانی ہوگی نئے سافٹ وئیر کی مدد سے سکولوں کی ضروریات پوری ہونے کیساتھ ساتھ مختلف اضلاع میں سکولوں کی ضرورت کا پتہ بھی چل جائیگا جس کیلئے مستقبل میں بہترین پالیسی سازی عمل میں لائی جائیگی ۔ بچوں کو داخلہ دینے کیلئے بھی سافٹ وئیربنایاجاچکاہے جس کے تحت اس سال کی داخلہ مہم میں سرکاری سکولوں اور پرائیویٹ سکولوں میں داخل ہونیوالے طلبہ کی تمام ترمعلومات روزانہ کی بنیاد اپ لوڈ ہوگی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے مطابق پرائمری ، ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں کو تناسب کے لحاظ سے برابرکیساتھ اوپرلانے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جتنے بھی نئے سکول بنیں گے وہ ضرورت کو پیش نظر رکھ بنائے جائیں گے تاکہ سکولوں سے باہرطلباء کو ہنگامی طور پر سکولوں میں داخلہ دیاجاسکے۔

error: Content is protected !!