4اضلاع میں ماڈل فارمیسیاں قائم کرنیکا فیصلہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / 4اضلاع میں ماڈل فارمیسیاں قائم کرنیکا فیصلہ

4اضلاع میں ماڈل فارمیسیاں قائم کرنیکا فیصلہ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) جان بچانے والی ادویات کی قلت کے پیش نظر پشاور ٗ ایبٹ آباد ٗ ڈیرہ اسماعیل خان میں ماڈل فارمیسیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں ابتدائی طورپر ماڈل فارمیسیاں قائم کر رہی ہے جہاں پر جان بچانے والی ادویات چوبیس گھنٹے دستیاب ہو نگی مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے والی اور مہنگی جان بچانے والی ادویات ان ماڈل فارمیسز میں دستیاب ہوں گی ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ریجنل دفاتر کو ہدایات کی گئی ہیں کہ خیبرپختونخواسمیت ملک بھرکے مختلف شہروں میں موذوں لائسنس یافتہ فارمی سیز کی نشاندہی کریں تاکہ ان فارمی سیز کو ماڈل فارمیسی ڈکلیئرکیا جائے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے چار اضلاع میں جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں بھی ماڈل فارمیسیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

error: Content is protected !!