تنظیم تحفظ حقوق موڑکہو کے زیر اہمتام اپر چترال میں بجلی مسلسل بندیش کے خلاف جلسہ عام کا انعقاد۔ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / تنظیم تحفظ حقوق موڑکہو کے زیر اہمتام اپر چترال میں بجلی مسلسل بندیش کے خلاف جلسہ عام کا انعقاد۔

تنظیم تحفظ حقوق موڑکہو کے زیر اہمتام اپر چترال میں بجلی مسلسل بندیش کے خلاف جلسہ عام کا انعقاد۔

چترال(نمائندہ آوازچترال)منگل 12مارچ کو تنظیم تحفظ حقوق موڑکہو کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام زیر صدارت حاجی حسین وریجون میں منعقد ہوا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں بجلی کی مسلسل بندیش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور اور بجلی کی بندیش کو اپر چترال کے عوام کے ساتھ ناانصافی قراردیا نیز تمام مقررین نے مورخہ14مارچ کو بونی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کریں تاکہ ہم عوامی طاقت کے ذریعے سے اپنے اس بنیادی حق کو حاصل کرسکیں۔جلسے سے حاجی حسین،جنرل سیکرٹری پی پی پی اپر چترال حمید جلال،صدر پی ٹی آئی شیر حبیب ،ظفر علی شاہ،افسر جان ،نذیر احمد ودیگر نے خطا ب کیا

error: Content is protected !!