وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی متعلقہ حکا م کو حالیہ طوفانی بارشوں کے تناظر میں انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی متعلقہ حکا م کو حالیہ طوفانی بارشوں کے تناظر میں انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی متعلقہ حکا م کو حالیہ طوفانی بارشوں کے تناظر میں انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے متعلقہ حکا م کو حالیہ طوفانی بارشوں کے تناظر میں انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔  پیر کے روز پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے ‘ ریسکیو1122 اور دیگر امدادی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورت میں فور ی امدادی اور ریسکیو کی کارروائیاں یقینی بنانےکی ہدایت کی ۔ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع انتظامات کرنے کی ہدایت کیگئی ہے۔

error: Content is protected !!